WE News:
2025-04-23@00:25:02 GMT

القادر کیس: بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی، پی ٹی آئی رہنما

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

القادر کیس: بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی، پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ دسمبر میں محفوظ کیے گئے فیصلے کی تاریخ 2 مرتبہ تبدیل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا  کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں اگر بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی کیونکہ اس عدالت سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے۔

یہ بریت کا کیس ہے

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے القادر کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریت کا کیس ہے، پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکی کہ اس منصوبے سے قومی خزانے یا ریاست کو کیسے نقصان پہنچا، نہ عمران خان یا بشریٰ بی بی کو ذاتی مالی فائدہ پہنچنا ثابت ہوا ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے تو یہ بریت کا کیس ہے۔

فیصل چوہدری

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کیس کے میرٹ کو دیکھتے ہوئے تو یہ بریت کا کیس بنتا ہے، لیکن ہمیں عدالت سے کوئی توقع نہیں ہے، اگر سزا ہوئی تو کوئی حیرانی والی بات نہیں، البتہ بریت ہوئی تو حیرانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، شیخ وقاص

وکیل فیصل چوہدری کے مطابق یہ عدالت ہمیں سزا تو دے گی، دیکھنا ہوگا کہ سزا کتنی دیں گے؟ 3 سال 10 سال یا 14 سال، جو بھی سزا دیں گے یہ اپیل میں ختم ہوجائے گی۔

یہ ایک جھوٹا اور جعلی کیس

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹا اور جعلی کیس ہے۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق جیسے سائفر اور عدت کا کیس اپیل میں اڑ گیا تھا، اس  کیس میں بھی کسی عدالت سے سزا کی توثیق نہیں ہو سکے گی۔

شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر کا اس کیس میں بیان ہے موجود ہے کہ اس کیس سے مالی بے ضابطگی یا مالی فائدہ عمران خان یا بشریٰ بی بی نے حاصل نہیں کیا، اس لیے اب تو یہ مفادات کے ٹکراؤ کا کیس بھی نہیں بنتا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور عمران خان بری ہوں گے، لیکن عدالت کا ماحول دیکھتے ہوئے عدت اور سائفر کی طرح اس میں بھی کوئی اور ہی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ انصاف ہوگا کیونکہ پورا ملک اس کیس کی طرف دیکھ رہا ہے۔

بینفشری عمران خان نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن ابوذر سلمان نیازی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون ہے کہ اگر کسی شخص کو کوئی مالی فائدہ پہنچتا ہے تو نیب کا دائرہ اختیار آتا ہے، اس کیس میں القادر ٹرسٹ کی زمین کا معاملہ ہے اور یہ زمین ٹرسٹ کی ملکیت ہے، اس لیے عمران خان کو ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں پہنچتا، اس کے بینفشری عمران خان نہیں بلکہ وہاں اسکالرشپس پر پڑھنے والے طلبا ہیں۔

ابو ذر سلمان نیازی

انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق کابینہ کے فیصلے کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے اس کیس کی بنیاد یہاں سے ہی ختم ہوجاتی ہے۔

ابوذر سلمان نیازی کے مطابق اس جج کو عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے کے لیے لگایا گیا ہے اس لیے اگر سزا نہ ہوئی تو مجھے حیرت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

190 ملین پونڈ کیس ابوذرسلمان نیازی شیخ وقاص اکرم عمران خان فیصل چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 190 ملین پونڈ کیس ابوذرسلمان نیازی شیخ وقاص اکرم فیصل چوہدری شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ کے مطابق کیس میں ہوئی تو اس لیے کیس ہے اس کیس

پڑھیں:

ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں9مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل جسٹس ہاشم کاکڑنے  ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ہائیکورٹ کوکوئی خط بھی ملے کہ ناانصافی ہو رہی تووہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی،ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو بری کردیا،جسٹس ہاشم نے کہاکہ ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہو چکی ہیں کہ 4ماہ میں فیصلہ کیا جائے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیاکہ اب آپ یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتےہیں؟وکیل پنجاب حکومت نےکہا کہ ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا،جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ہائیکورٹ کوکوئی خط بھی ملے کہ ناانصافی ہو رہی تووہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ ہائیکورٹ سوموٹو اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی،جسٹس صلاح الدین نے کہاکہ کرمنل ریویژن میں ہائیکورٹ سوموٹواستعمال کرسکتی ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ آپ کو ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے،کیا پتہ کل آپ میرا یا کسی کا نام بھی 9مئی مقدمات میں شامل کردیں۔

کومل میر نے فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا

جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ آپ کو بھی معلوم ہے شریک ملزم کے اعترافی بیان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے؟اس کیس میں جو کچھ ہے ہم نہ ہی بولیں توٹھیک ہوگا، عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ہائیکورٹ کا جج اپنے فیصلے میں بہت آگے چلا گیا،ہائیکورٹ جج نے اپنا فیصلہ غصے میں لکھا،ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کینالز کے معاملے پر وفاق سنجیدگی نہیں دکھا رہا، شرمیلا فاروقی
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو