ڈھاکہ :ڈھاکہ، بنگلہ دیش: پاکستان کے تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں 12 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کے لئے سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس دورے کو ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وزیر تجارت شیخ بشیرالدین نے پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو اہمیت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

دورے کے دوران، ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو طویل مدتی ویزے فراہم کیے جائیں۔

دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا اور پاکستانی کمپنیوں کو بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کے وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے اس ملاقات میں خصوصی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: دونوں ممالک سرمایہ کاری بنگلہ دیش

پڑھیں:

 ڈچ سفیر کی ملاقات: تعلقات کا فروغ کاروبار، سرمایہ کاری،  سیاحت کو نئی جہت دے گا: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر  تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدر لینڈ  تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے۔  پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے۔ آلو کی بہتر پیداوار کے لئے نیدرلینڈز کی شراکت داری  انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ نیدرلینڈز کے Room for the River جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے۔ ستھرا پنجاب، سمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے۔ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوں TEXPO اور FoodAgمیں شرکت حوصلہ افزا ہے۔ نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ سے کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا۔ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع، مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا
  •  ڈچ سفیر کی ملاقات: تعلقات کا فروغ کاروبار، سرمایہ کاری،  سیاحت کو نئی جہت دے گا: مریم نواز
  • بھارت نے چین کے تجارتی ویزوں کی رکاوٹیں ختم کردیں،تعلقات کی بہتری میں بڑی پیش رفت
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان میں مواقع تلاش کریں ، اکنامک قونصل
  • پاکستان اور امارات کی ا اسٹرٹیجک شراکت نئی بلندیوں کو رواں ہے، دیوان فخرالدین
  • ایران قزاقستان تجارتی روڈ میپ تیار ہے، صدر مسعود پزیشکیان
  • ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان