حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے ممبرومجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک نہیں کئی ملاقاتیں کروائی جانی چاہییں، 190 ملین پاؤنڈزکیس میں عمران خان یا ان کے خاندان کا کوئی شخص بینیفشری نہیں ہے۔

اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اتوار کو ملاقات کو دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو مطالبات کا ڈرافٹ دے دیں، 190 ملین پاؤنڈ میں پراسیکیوشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس میں کوئی بندہ بینیفشری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے ملاقات کے دوران کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر آزاد اورغیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگرمقررہ ڈیڈ لائن تک جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

اچانک ملاقات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب اوراسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بات کی تب ملاقات کا وقت مقرر ہوا، ملاقات اسی کمرے میں ہوئی جہاں پہلے ہوئی تھی، اس کمرے میں 3 یا 4 لوگ بمشکل بیٹھ سکتے ہیں، اچھا ماحول نہیں تھا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اگر مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے تو اچھا ماحول فراہم کرنا ہوگا، عمران خان تک بعض چیزیں درست منتقل نہیں ہوتیں، حکومت کو ہم پراعتماد کرنا چاہیے ہم وہ لوگ ہیں جن پرپاکستان کے عوام کا اعتماد ہے۔

علامہ ناصرعباس نے کہا کہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے، عمران خان سے ملاقات کا بہت کم وقت دیا گیا، مذاکرات کے بعد جو مطالبات سامنے آئے ہیں وہ پورے نہ ہوئے تو ملک میں ریفارمزلانے کا یہ آخری موقع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قلم کاغذ نہیں تھا انسان بہت کچھ بھول جاتا ہے، عمران خان نے کہا کہ ان کو تحریری چیزیں لکھ کر دے دیں ۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے مل بیٹھنا چاہیے، آج کل پی ٹی آئی کا تحریری ڈرافٹ حکومت کے پاس پہنچ جائے گا، اگر مذاکرات کے راستے بند ہو گئے تو پھر دوسرا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو پاکستانی عوام کو پتا چل جائے گا کہ حکومت نے آگے بڑھنے کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پھر یہ نہ کہنا کہ سول نافرمانی ہو گئی ہے، لوگ ایسے نظام کو نہیں چلنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے خیر اسگالی کا پیغا نہیں آئے گا، سی بی ایمز نہیں ہوں گے تو اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی، اس کے لیے حکومت یاسمین راشد و دیگر سیاسی اسیران کی ضمانتیں ہونے دے، انہیں رہا کرے۔

ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصرعباس نے کہا کہ عمران خان لیڈر ہے، وہ سمجھتا ہے کہ کب اور کس وقت کیا بیان دینا ہے، جنگیں ہو رہی ہوتی ہیں تو مذاکرات بھی ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو دل بڑا کرنا پڑے گا، بیان بازی پر مذاکرات کو ثبوتاژ نہیں ہونا چاہیے۔

190 ملین پاؤنڈز سے متعلق سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اس کیس میں عمران خان یا ان کے خاندان کا کوئی شخص بینیفشری نہیں ہے، وہ جیل میں بھی ایک آزاد شخص ہے، عمران خان نے کہا کہ میں جیل میں ہوں اور یہ ایک اور حماقت کرنے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیان علامہ ناصر عباس عمران خان مذاکرات مذاکراتی ٹیم ممبر۔.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیان علامہ ناصر عباس مذاکرات مذاکراتی ٹیم علامہ ناصر عباس عباس نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پی ٹی ا ئی کہ حکومت تھا کہ

پڑھیں:

ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات شروع کرنے سے قبل میں ایک چیز کلیریٹی سے کہہ دوں کہ فی الوقت جب ہم بات کر رہے ہیں، ہمارے بیک ڈور یا سامنے کسی قسم کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں، وہ بات وہاں فائنل ہو گئی ہے، اگر کوئی کلیم بھی کرتا ہے کہ مجھے خان نے آتھرائز کیا ہے تو خان صاحب نے واضح کر دیا ہے کہ میں نے کسی کو آتھرائز نہیں کی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خان صاحب نے ایک اور بات بڑی واضح کر دی ہے، ساتھ ہی کہ ہم بطور پولیٹکل پارٹی مذاکرات کے بالکل خلاف نہیں ہیں مگر مذاکرات کس لیے؟ نمبر ون قوم کیلیے، نمبر ٹو آئین کی بالادستی اور نمبر تین قانون کی حکمرانی کیلیے، ہیومن رائٹس کے لیے، جمہوریت کیلیے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب 
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری