سوناکشی سنہا نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔
سوناکشی نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی نئی کاروباری کوشش 'ایزی موم' کا اعلان کیا، جو نئی ماؤں کے لیے پوسٹ میٹرنٹی کیئر میں معاون ہوگا۔
سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "یہ کسی بچے کی بات نہیں ہے، بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ 'ایزی موم' کی بات ہے۔"
انہوں نے اپنی نئی برانڈ لانچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ برانڈ نئی ماؤں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے، جو ماں بننے کے بعد کی مشکلات کو آسان کرے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایزی موم ان کے پچھلے برانڈ 'سو ایزی نیلز' کے بعد ان کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے۔ یہ برانڈ خاص طور پر پوسٹ میٹرنٹی کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں نئی ماؤں کو ان کی صحت یابی اور روزمرہ کی زندگی میں آسانی فراہم کی جائے گی۔
سوناکشی کی پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان کی چست و مزاحیہ انداز نے سب کو خوب محظوظ کیا۔ مداحوں نے ان کی بزنس اسپرٹ اور خود اعتمادی کو خوب سراہا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت