افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ابراہیم زدران کی واپسی، صدیق اللہ اٹل شامل، مجیب الرحمان ٹیم سے باہرہو گئے ہیں۔

اتوار کو افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، یہ وہ اسکواڈ ہے جس نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ اس اسکواڈ میں شامل بہترین بلے بازوں اور بولرز نے انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان جیسی سابق 3 سابق عالمی چیمپیئن ٹیموں کو شکست دی تھی۔

حشمت اللہ شاہدی 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کپتانی کے بعد افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ٹاپ آرڈر بلے بازابراہیم زدران ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

افغانستان کی ایمرجنگ ایشیا کپ جیت میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صدیق اللہ اٹل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم جادوئی اسپنرمجیب الرحمان سلیکشن سے محروم ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا۔

زمبابوے کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے صدیق اللہ اٹل بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہوں نے ایک سینچری اور ایک نصف سینچری سمیت 156 رنز بنائے۔

اے سی بی کے چیئرمین میرویس اشرف نے ٹیم کی بھرپور فارم اور ان کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے گزشتہ 2 آئی سی سی ایونٹس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو ٹیم کا مینٹور مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 ایونٹس میں کامیابی کے پیش نظرہم یونس خان کے وسیع بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔

عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے مجیب الرحمان کی ٹیم سے غیر موجودگی کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجیب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ ان کے ڈاکٹر نے انہیں ون ڈے میں واپسی سے قبل مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹی 20 پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے قبل متعدد مرحلوں میں تیاری کیمپ لگائیں گے۔ توقعات بہت زیادہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ٹیم مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جیسا کہ انہوں نے گزشتہ 2 ورلڈ کپ میں کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا اسکواڈ

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، نوید زدران اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔

ریزروکھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال کھروٹی، بلال سمیع شامل ہیں

افغانستان کو گروپ مرحلے میں سخت مقابلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق افغانستان کو21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔

افغانستان کا دوسرا میچ26 فروری کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ 28 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو دبئی اورلاہور میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور یا دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انہوں نے کے خلاف کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کی مرکزی مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کے مرکزی مجلس اجلاس میں ہزاروں ممبر شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جیل میں ہے، 15 مئی کو بلوچستان میں ملین مارچ کریں گے، اسمبلی میں جس نے جماعت کے خلاف ووٹ دیا ان کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔

راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا، 3 ماہ سے زیادہ ہو گئے پی ٹی آئی نے ہمارے تحفظات کا جواب نہیں دیا، ابھی بھی پی ٹی آئی سے اعتماد کا فقدان ہے، پارلیمنٹ میں ایشو ٹو ایشو پی ٹی آئی کیساتھ چل سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم، امن کی کوشش یا طاقتوروں کا ایجنڈا؟
  • اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
  • اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • یہودیوں کا انجام
  • باطنی بیداری کا سفر ‘شعور کی روشنی