شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، بارود پھٹنے سے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 8 زخمی
رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ عیسوڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔