اسلام آباد:

ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔

اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312  رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2  وکٹوں پر 128  رنز بنائے تھے۔ 

تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔

محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت  میں 82  رنز کااضافہ کیا۔ عمیر نے 25  رنز اسکور کیے۔

جومل واریکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 40 اوورز کی بیٹنگ میں 5 وکٹوں پر 177  رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ 

پہلی اننگز میں 99 رنز اسکور کرنے والے الیک اناتھاز  7  چوکوں  اور 2 چھکوں کی مدد سے 58  رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹیون املاچ نے 9 چوکوں کی مدد سے57  رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان دونوں نے چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 104  رنز کا اضافہ کیا۔ کیون ہوج نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

موسیٰ خان اور علی رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر346  رنز بنائے تھے جبکہ  پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 212 رنز  اسکور کیے تھے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 

ملتان 25 جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی بھی میزبانی کرے گا۔ یہ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں رنز اسکور کیے ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز

لاہور:

محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کر دی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا، محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، چند ماہ میں منفرد ایپ تیار کر لی گئی جس سے سرٹیفیکیٹ بھی مل سکے گا۔

 ذیشان رفیق نے کہا کہ یہ ایپ مریم نواز کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کا اہم سنگِ میل ہے، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا، اکیسویں صدی آئی ٹی کی صدی ہے، ہر شعبہ ڈیجیٹائز ہو رہا ہے، نادرا کے تعاون پر شکرگزار ہیں، دورافتادہ علاقوں میں رجسٹریشن کیلئے موبائل سروس شروع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم
  • پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی
  • انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
  • شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز
  • پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو