بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب  چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے  کراکس میں  صدر نکولس مادورو کی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔اتوا ر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تقریب کے بعد صدر مادورو نے  وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔
وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں  ممالک نے چین وینزویلا  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری  رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ  دونوں ممالک کےتعلقات مسلسل ترقی کر سکیں اور دونوں ممالک کے عوام  کو فائدہ پہنچ سکے۔ صدر مادورو نے اپنی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا  چین کےساتھ اپنی ہمہ موسمی  اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وینزویلا اپنے مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور  چین کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے  تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ

پی آئی اے نے باکو کیلئے پروازں کا آغاز کردیا، لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔پی آئی اے کی باکو کیلئے پروازں کا آٖغاز ہوگیا، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہورباکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لائونج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ مینجر لاہورنذیر خان نے خصوصی شرکت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے، اس موقع پر پی آئی اے مسافروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
  • قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت