چین اور پاکستان کا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کا عہد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بیجنگ () چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے دونگ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر چین پاکستان سفارتی مشاورت کا چوتھا دور منعقد کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسی دن انہوں نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور کوآرڈینیشن سے متعلق ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے تعلقات نے ایک اعلیٰ سطح کا استحکام برقرار رکھا ہے اور ایک صدی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں فریقین کے مشترکہ مفادات کا بھرپور تحفظ اور انہیں فروغ دیا ہے۔ فریقین نے متفقہ طور پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا “اپ گریڈ ورژن” تشکیل دینے، چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں قریبی چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کا عہد کیا۔ فریقین نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔
چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پُرعزم ہے۔
Post Views: 2