چین میں کوئی نئی متعدی بیماری  سامنے نہیں آئی ہے،  چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن

چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اتوار کے روز چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی محقق وانگ لی پھنگ  نے کہا  کہ اس وقت سانس کی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موسم ہے۔قومی نگرانی کے مطابق  انفلوئنزا اب بنیادی بیماری ہے جو اس وقت طبی اداروں میں سانس کے شدید انفیکشن میں مبتلا مریضوں کا سبب بنتی ہے ، اور کوئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس سمیت  سانس کے دیگر امراض  کم وبائی  معیار پر ہیں۔ فی الحال، چین میں  فلو  پازٹیو ریشو میں اضافے کا رجحان سست ہو گیا ہے، اور  جنوری کے وسط سے  فلو کی سرگرمی کے معیار  میں کمی کی توقع ہے.


چائنا  نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان حو چھیانگ چھیانگ  نے کہا کہ قومی نگرانی سے ظاہر ہوا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں  ملک بھر میں موسمی فلو کی صورت حال  دیکھی گئی اور ملک بھر میں  انفلوئنزا وائرس کی پازٹیو ریشو  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے۔ تاحال چین میں طبی وسائل کی کوئی واضح کمی سامنے نہیں آئی ہے، اور متعلقہ کلیدی ادویات کی پیداوار، فراہمی اور ذخیرہ معمول کے معیار پر ہے.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سامنے نہیں آئی ہے چین میں

پڑھیں:

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔

آرمی چیف سے بات چیت کے دروازے نہ کھلے، اعظم سواتی، قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات

پشاور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق...

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بائی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات میں کہا مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک بھی نہیں، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی، اب صرف بانئ پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر مجھ پر تنقید پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • سپلائی چین میں خامیاں پاکستان کے شہد کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں. ویلتھ پاک
  • تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی