پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری سے شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی اسی طریقہ کارپرعمل کرنے کا پابند ہے اورابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھیجنے کا پابند ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجا گیا ابتدائی اسکواڈ منظر عام پر نہیں آ سکا، نہ ہی ان ناموں کی کوئی فہرست میڈیا کے لیے جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا انحصار صائم ایوب کی فٹنس پر ہوگا۔ ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلے کے بعد ہی ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صائم ایوب کی ٹورنامنٹ میں شرکت ان کی فٹنس پر منحصر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ اسکواڈ حالیہ سہ ملکی سیریز کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔

حتمی اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہی آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کوایک سہ ملکی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیریز میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے والے اسکواڈ میں کم سے کم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فخر زمان کو سہ ملکی ٹورنامنٹ میں موقع دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابتدائی اسکواڈ پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹرافی ٹیم چیمپیئنز سہ ملکی سیریز صائم ایوب فخر زمان قومی کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابتدائی اسکواڈ پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹرافی ٹیم چیمپیئنز سہ ملکی صائم ایوب کرکٹ ابتدائی اسکواڈ ٹرافی کے لیے کے مطابق سہ ملکی

پڑھیں:

معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی:

عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔

بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر فیصلہ ہو چکا، حتمی فیصلہ جاری نہیں کرینگے:چیف الیکشن کمشنر
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟