اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ  سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دلکش اور مقبول ماڈلز عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی دل چھو لینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے رواں سال فروری 2025ء میں نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

ان کی پُروقار نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے احاطے میں منعقد ہوئی، جس نے اس خوبصورت جوڑے کی شادی کو اور بھی بابرکت بنا دیا۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی اپنی شادی کی تمام تقریبات میں نہایت شاندار اور خوش و خرم نظر آئے، ان کی رخصتی اور ولیمہ کی تقریبات کا بھی خوبصورت انداز میں انعقاد ہوا۔

رخصتی کے موقع پر عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے روایتی لباس زیب تن کیا، جس میں دونوں نہایت شاندار اور باوقار دکھائی دیے، شانزے نے سنہری جھلملاتے سیکوئنز اور موتیوں سے سجا ہوا ڈل گولڈ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا جبکہ عمر شہزاد نے آف وائٹ اور ڈل گولڈ رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قُلہ بھی پہنا ہوا تھا۔

رخصتی کا لمحہ نہایت جذباتی تھا، شانزے لودھی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ گلے ملتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، ان کے والدین اور بھائی بھی اپنی بیٹی اور بہن کی جدائی پر آنکھوں میں آنسو لیے ہوئے نظر آئے، یہ مناظر تقریب میں موجود ہر شخص کو جذباتی کر گئے۔

رخصتی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداح جوڑے کے لیے محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کااظہار افسوس
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت