حکومت اپوزیشن میں تلخیاں کم کرنے میں سپیکر ایاز صادق کا کلیدی کردار،آبزرویشنز جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں سپیکر سردار ایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشنز جاری کردیں۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی، سردار ایاز صادق نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے سپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کےلیے کھولنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، سپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، سردار ایاز صادق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، سپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ سپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کےلئے کام کریں، سپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کردیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔
کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق ایاز صادق نے قومی اسمبلی
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
لاہور:دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری معاملے پر دونوں ایک پیج پر ہیں۔