وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے مئی 2025 تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے پروگرام کے قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے متعلق لاہور میں خصوصی اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ انہوں نے گھر بنانے کے لیے قرض کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی فیک تصویریں وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں قریباً 5 ہزار شہری ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت قرض لے چکے ہیں جبکہ 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور روڈا کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ 62 ارب روپے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 62 ارب روپے وزیر اعلی پنجاب وزیر اعلی مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے انتہائی مثبت قرار دیا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اور پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو اس منصوبے کے لیے مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سینہئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں 4 مستقل کمیٹیاں قائم کرنے کے ساتھ ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور اسٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہیں۔

یہ کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کریں گی اور پھر انہیں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے سامنے پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں: بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

آئندہ بدھ کو ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندگان مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز پیش کریں گے۔

ان چاروں کمیٹیوں کا کام مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی کرنا اور سفارشات پر عمل درآمد کی جانچ کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹرانسپورٹرز حکومت پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ مریم نواز معاملات طے وزیر اعلیٰ پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • سی ڈی ڈبلیو پی نے 10ارب کے 4منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور