نیوزی لینڈ نے پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے میچل سینٹنر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
ٹیم کے کپتان نے کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی پاکستان میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز 8 فروری سے 14 فروری کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
champions trophy cricket New Zealand اسکواڈ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواڈ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ
پڑھیں:
حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )حوثیوں نے اسرائیل اور دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حوثی گروپ نے امریکہ اور اسرائیل کے مزید اہداف پر حملے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے صنعاءمیں ایک مظاہرے کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ انہوں نے ایک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے آس پاس میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین اور ونسن اور بحیرہ احمر میں ان سے منسلک لڑاکا طیاروں کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے دوہرا فوجی آپریشن کیا گیاہے.
انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد ونسن کیریئر کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے یحییٰ ساری نے حوثی ٹھکانوں پر مسلسل امریکی حملوں کے باوجود تصادم، ہدف سازی، مشغولیت اور تصادم کی کارروائیوں کو انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا. ادھراسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے اس میزائل کی وجہ سے کئی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے تھے قبل ازیں امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کو سپلائی اور فنڈنگ روکنے کے لیے راس عیسیٰ بندرگاہ کو تباہ کر دیا ہے نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں اور اسرائیل میں مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم حوثیوں کے ان حملوں سے اسرائیل کو کوئی قابل ذکر بڑا نقصان نہیں ہوا ہے.