بانیٔ پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں: شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع اور گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے یا خوف کی وجہ سے مذاکرات نہیں کر رہی بلکہ ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، کنفیوز بندہ وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، تمام وزراء بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کبھی بھی این آر او نہیں لیں گے، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوششوں سے کرم کا معاملہ حل ہو گیا ہے، کرم کا کامیاب امن معاہدہ اب گورنر خیبرپختونخوا کے پیٹ کا مروڑ بن گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان میں عطیہ چشم کا فقدان، سری لنکا کی فیاضی
نابینا لوگ جن کی آنکھیں خراب ہوجاتی ہیں، ان کی پوری آنکھ نئی ڈالی جاتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں آنکھوں کا عطیہ نہیں ملتا، اس لیے سری لنکا سے منگوایا جاتا ہے۔
سری لنکا کے لوگ آنکھیں عطیہ کرتے ہیں، ایمبیسی کے ذریعے تاجر اخراجات کرکے عطیہ یہاں لاتے ہیں، پھر مستحق لوگوں کی فری سرجریز کی جاتی ہیں۔ اب تک دو ہزار عطیات آچکے ہیں۔
مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں