نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ  پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ان  کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کیلیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے، ہرلڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کیلئے اسکول جائے۔سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار


لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔

چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • پوپ فرانسس… ایک درد مند انسان
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ