Express News:
2025-04-22@17:19:59 GMT

کارتک آریان کو 10 سال بعد محنت کا صلہ مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو  شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

ڈگری کے حصول کےلیے کارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کو اپنے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کےلیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک  یہ بہت حسین رہا ہے‘‘۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کےلیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔

اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ ا ریان

پڑھیں:

تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے  
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
  • صحرائے تھر کی گرمی ؛ 65 مور ہلاک
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک