City 42:
2025-04-22@07:37:54 GMT

بیرسٹر سیف کی پیر پگارا سے ملاقات،رابطے بڑھانے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

عثمان خادم: اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت , حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی  اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات  ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق

 رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا،  بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔

 ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے  نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق  کیا گیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر  بڑھنے کا امکان

 بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف  نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔

 پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ 

Currency Exchange Rates Saturday 11 January , 2024

 بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف کے لئے

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 دورہ واشنگٹن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی۔

 عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے سٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔

سندر: دلہے کی گاڑی کے پیچھے گاڑی کیوں چلائی؟ ٹی ایل پی رہنما پر بیوی، بیٹا سمیت فائرنگ

 محمد اورنگزیب نے پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

دنیا کا وہ واحد ملک جہاں رواں سال پہلا اے ٹی ایم متعارف کروایا گیا

 اس کے علاوہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

 بعد ازاں سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ظہرانے پر ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے شرکاء کو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں بارے آگاہ کیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

 اس سے پہلے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کر کے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  •  رانا ثنااللہ کا  شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات