سیالکوٹ (نیوزڈیسک) اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے لٹادیئے۔ گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔

اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی بلکہ اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔
سعودیہ، امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار

سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(سب نیوز )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بزنس فورم کے دوران، سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 15 سے 17 مئی 2025 کو منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اس اعلی سطحی بزنس فورم کا اہتمام ایتھوپیا کے سفارت خانے، وزارتِ تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور سیالکوٹ چیمبر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ فورم کی مشترکہ صدارت پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر بکر عبداللہ اور سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق نے کی۔ فورم کا بنیادی مقصد سیالکوٹ کی تاجر برادری کو ادیس ابابا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کے مواقع اور تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں سفیر جمال بکر عبداللہ نے ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں سیالکوٹ چیمبر کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور مئی 2024 میں ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پاکستانی تجارتی وفد کی کامیاب شرکت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایتھوپیا کے سفارت خانے اور سیالکوٹ چیمبر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے، جو دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

سفیر نے بتایا کہ ایتھوپیا نے دو مراحل پر مشتمل معاشی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے ایک انتہائی سازگار ماحول قائم کیا ہے، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات اور کاروباری آسانیوں کو فروغ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ سنگل کنٹری نمائش کے موقع کے ساتھ ساتھ، 12 اور 13 مء کو ادیس ابابا میں ‘انویسٹ ان ایتھوپیا’ کے عنوان سے ایک اعلی سطحی بزنس فورم بھی منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے تاجر برادری کو مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے اسے پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جہاں وہ نہ صرف ایتھوپیا بلکہ پورے افریقہ کے اہم تجارتی حلقوں سے روابط قائم کر سکتے ہیں۔

سیالکوٹ چیمبر کے صدر جناب اکرام الحق نے سفیر کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعتی مہارت کو ادیس ابابا میں بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے چیمبر کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ایتھوپیا میں نئے کاروباری امکانات تلاش کریں، جو افریقہ میں تجارت کی توسیع کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فورم پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی سفارت کاری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دوطرفہ تجارت، صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مستحکم بنیادفراہمکریگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا اگلی خبرعلی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ،جوڈیشل کمیشن نے جواب جمع کروا دیئے
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟