مشہور بھارتی مزاحیہ اداکار برین اسٹروک کا شکار، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکار ہوگئے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔
اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اداکار نے اپنے متعدد مزاحیہ اداکاروں سے شہرت پائی ہے اور کئی سپر ہٹ ہندوستانی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہم ہیں راہی پیار کے، انداز اپنا اپنا، قلی نمبر 1، راجہ ہندوستانی، چھوٹے میاں بڑے میاں وغیرہ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم اے(ایچ تھری این ٹو)کے ذیلی گروپ سب کلاڈ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت نے کہا موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں ،سپر فلو سے بچوں اور بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب سے زیادہ ہے۔کچھ اسکول عارضی طور پر بند اور کچھ میں اوقات کو کم کیا گیاہے ۔