غیر ملکی بحری جہاز کے عملے سے 2ہزار ڈالرز لینے کا معاملہ؛ ایف آئی اے افسر کا ساتھی بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی:
غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔
گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کے لیے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔
واضح رہے کہ عطا اللہ میمن اور ملوث ایف آئی اے اہلکار نے 2 ہزار امریکی ڈالر لیکر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے بحری جہاز
پڑھیں:
غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر ایک عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔ اسرائیلی فورمز اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی ویڈیوز شائع کیں جو زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔