حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔ورثا کے مطابق حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا،ورثا نے بتایا کہ اے ڈی ایس اسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا۔ورثا کے مطابق سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ گریس ویلی کی سڑک برف باری کی وجہ سے 15روز سے بند ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحال نہیں ہو سکی۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور؛ 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
لاہور:گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکا اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم خاتون اور مغوی بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں، جنہیں جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔