خواجہ آصف کا افغانستان کے الزامات پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات پاکستان پر بے جا الزام تراشی کی کوشش ہیں۔ خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور اس کی معاونت کا مرکز رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش شامل ہیں۔ افغانستان میں 2 درجن سے زیادہ دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، جو افغان سرزمین کا استعمال دوسرے ممالک کے خلاف کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرے اور اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان نے کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل پر پرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، اس دوران پاکستان اور افغان نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق اسحاق ڈار افغانستان امیر خان متقی پاکستان ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات کال ملاقات وزیر خارجہ وی نیوز