Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:39:38 GMT

کراچی، ملک سے باہر جانے والے 55 مسافر آف لوڈ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

کراچی، ملک سے باہر جانے والے 55 مسافر آف لوڈ

کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔

وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔

ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ رقم نہ ہونے پر روکا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا، ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ ہوئے۔

عمرےکے10 مسافروں کو ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4 مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک ویزے پر عمان جانے والے2 مسافروں کو مناسب دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ورک ویزے پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، ٹورزم ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزے پر ملائشیا جاتےہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا،

صومالیہ جانےوالےمسافر اور بحرین جاتےہوئےایک خاتون کو بھی سفر سے روک دیا گیا، سری لنکا، یوگینڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

ممالک سے مزید 107 پاکستانی بے دخل
دوسری جانب امریکا، بیلجیم، سعودیہ سمیت 12 ممالک سے مزید 107 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے۔

منشیات اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے الزامات میں کراچی پہنچنے پر 14 ڈی پورٹیز گرفتار کیے گئے۔

امریکا اور بیلجیم سے دو دو عمان سے 13 پاکستانی بے دخل کئے گئے، سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت 13 پاکستانی شہری ڈی پورٹ ہوئے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق سے 12، قطر اور قبرص سے دو دو پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

قطر، سینیگال، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک پاکستانی، متحدہ عرب امارات سے مختلف پروازوں سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے، گرفتار پاکستانیوں کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا جبکہ امارات میں دو پاکستانیوں پر جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام بھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ورک ویزے پر نہ ہونے پر کے مطابق

پڑھیں:

اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ سمجھا گیا تھا کہ اچھرے والی نہر ہے، رولا یہ ہے کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں عامر کہ رانا ثنااللہ جیسے پولیٹکل مائنڈز جب آتے ہیں اینٹر کرتے ہیں تو چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوتی ہے یا ایٹ لیسٹ ڈبیٹ میں آ جاتی ہیں اس سے پہلے یکطرفہ چل رہا تھا، اْدھر سے گولا باری، اِدھر سے گولہ باری۔ 

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سچی بات ہے اس وقت فیس سیونگ چاہیے،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی، جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سے پہلے بات کر لی جاتی تو شاید اتنے مسائل نہ ہوتے، اب ہم جس نہج پر پہنچ چکے ہیں اور معاملات جس نہج پر چلے گئے ہیں ہم سے مطلب یہ ہے کہ جو احتجاجی معاملات ہیںاحتجاج تحریک جو لوگ چلا رہے ہیں معاملات جس نہیج پر پہنچ چکے ہیں اب اس میں یہ آپشن نہیں ہے کہ مذاکرات کر کے بولیں کہ بھائی لو اور دو کی بنیاد پر بات ہو جائے گی۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرے خیال میں پیپلزپارٹی کینالز کے ایشو کے اوپر جو کردار اب تک رہا ہے وہ میں کہوں گا بڑا شیڈی سا کردار رہا ہے، شیڈیا سا کردار ان دی سینس کہ دیکھیں سب سے پہلے پریذیڈنسی میں میٹنگ ہوتی ہے صدر سے منظوری لی جاتی ہے، صدر کون ہیں وہ آصف علی زرداری ہیں جو پیپلزپارٹی سے ہیں، اس کے بعد اگر آپ کو کنسرنس تھے تو آپ نے کیوں نہیں کہا، ایک پروونشل اور فیڈرل گورنمنٹ کے بیچ میں اگر کوئی معاملات آتے ہیں تو ان کو کونسل آف کامن انٹرسٹ میں طے کیا جاتا ہے ۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ایشو یہی ہے کہ یہاں تک آیا کیوں؟صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی، اس کا ایکس پر میسج بھی آیا ، بالکل ساری باتیں درست ہیں لیکن صدر مملکت کی حیثیت منظوری دینے کی تو بالکل نہیں ہے، ان کوآپ مرضی جا کر بریف کر دیں، ان کے پاس پرائم منسٹر کی ایڈوائس ہو اور جیسے آج سندھ کے وزیر کا بیان بھی آیا کہ وہ تو وزیراعظم کے پاس بھی نہیں ہے وہ ارسا کے پاس ہے، اصل میں ٹیلی میٹر سسٹم تو لگا ہوا ہے، ڈیٹا سب موجود ہے۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا دیکھیں پیپلزپارٹی اس وقت سوچ سمجھ کہ جیسے انھوں نے پہلے پروٹیسٹ وغیرہ جو تھے ان کے، جب پریشر دیکھا توانھوں نے اپنی سیاست تو کرنی ہے ادھر انٹیرئیر سندھ میں تو ظاہر ہے انھوں نے اپنی تقریر بھی کر دی گورنمنٹ کوبھی عندیہ دے دیا کہ وہ بڑے سیریس ہیں،اس ایشو پر تو ظاہر ہے کہ اب گورنمنٹ کو بھی دیکھنا چاہیے، بڑی سیاسی پارٹی ہے تو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
  • اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی
  • افرادی قوت کے اثاثے کی بے قدری
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا