چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے: وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برسلز میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور کے درمیان پیشرفت قابل غور ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تارکین وطن سے متعلق نمایاں پیش رفت پر خوشی ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری ملاقاتیں کیں، وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز میں ملاقات کرکے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں 1 ہزار 770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس گرفتار ہوئے۔