Daily Pakistan:
2025-12-13@23:06:39 GMT

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔

ایکسپریس کے مطابق رہنما پی  ٹی آئی شیر افضل مروت  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ  حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو  ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے  کہ میں خاموش رہوں  گا، میڈیا پر آکر بات کریں گے تو ایشو بنیں گے،  چاہے وہ جو بھی ہو میرے  حوالےسے بات کرے گا تو جواب ضرور دوں گا ۔

اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالی خاتون گرفتار، پیٹ سے کیا نکلا؟ جانیں

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرے حوالے سے لوگوں کی محبت برداشت نہیں ہو رہی ہے، ہماری پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں لیکن میں کبھی بانی پی ٹی آئی  کے پاس گروپنگ  کرنے کے لیے نہیں گیا، میرے پاس صرف عزت ہے براہ مہربانی اس کو مت چھیڑو۔  

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جانب سے صرف کریکر فائر ہو رہے ہیں لیکن مذاکرات کا عمل جاری  رہے گا، بات چیت  کے حوالے سے  بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ دیا کہ مطالبات  لکھ کر دے دیں تو معاملہ آگے بڑھ جانا چاہیے تھا۔

معروف بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، عمران خان نے کہا کہ ملاقات نہیں  بھی کراتے تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کا آج بیان دیکھا  لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ کنوینئر ہیں، ان کو  تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے تھا، ہم نے ان کے سامنے وہ مطالبات  نہیں رکھے جو یہ پورے نہیں کر سکتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے بد مزگی  پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب  مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئی ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی۔ مجھے  ذاتی طور پر  نہیں معلوم کے  کسی کے  ساتھ بیک ڈور رابطہ ہوا  لیکن جس نے ماضی میں بیک ڈور رابطہ کیا وہ تو مذاکراتی ٹیم میں ہیں۔

سٹیج اداکارہ ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا پر زیادتی کا الزام، آئی جی پنجاب کو درخواست دیدی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت

پڑھیں:

فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کیا فوج میں بھی کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فوج کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی مثال نہیں ملتی، فیض حمید کو ان کی مرضی کی لیگل ٹیم فراہم کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ قانون کی فتح اور آئین کی سر بلندی ہے، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، 4 الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروا دیں مگر نہیں کروائی گئی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس کے نتائج ہوتے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ جو کچھ کر رہا ہوں اس کا حساب نہیں دینا پڑے گا،  بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی آج بھی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے، منفی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی کا منفی بیانیہ ایکسپوز کرنا ہماری ذمے داری ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی متعدد بار ملاقاتیں کروائی گئیں، وہ جیل کو ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے پارٹی سیکریٹریٹ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ نے دنیا میں اس وقت پاکستان کو عزت دی، معرکۂ حق میں فتح دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے حالیہ جنگ میں بڑی فتح حاصل کی، اس وقت دنیا میں پاکستان کو منفرد پزیرائی مل رہی ہے جو پہلے نہیں ملی۔

طارق فضل نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ملک نہیں جس نے 40 لاکھ مہاجرین کی مہمان نوازی کی، ہم دہشت گردی کے ذمے دار افغان عوام کو نہیں افغان رجیم کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کا رویہ عدم تعاون کا ہے، آپریشن کا شوق کس کو ہے؟ ان آپریشنز میں فوج کا جانی نقصان ہوتا ہے، فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟
  • فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری
  • روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا
  • میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر
  • چین: 30سال بعد شہری کے پیٹ سے فعال لائٹر برآمد
  • چین: فعال لائٹر شہری کے پیٹ سے 30 سال بعد برآمد
  • ’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل
  • امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند خبردار، ٹرمپ نے سخت ترین شرط لگانے کا فیصلہ کرلیا