Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:38:00 GMT

ایازصادق مذاکرات کاتیسرا دورکرانے کیلئے کوشاں

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

ایازصادق مذاکرات کاتیسرا دورکرانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکے انعقاد کی کوششیں شروع کردی
ہیں ، تحریک انصاف نے سپیکر کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پیر کے روز میٹنگ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے سپیکر کو آگاہ نہیںکیا گیا ،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سخت بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ،اسد قیصر نے مذاکرات میں تعطل اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کا ذمہ دار وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ دونوں مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر کے بیان کے جواب میںکہا ہے کہ ہم حکومتی کمیٹی سے پیرکو ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں، جب سے 2جنوری کا اجلاس ہوا ہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیںکرائی گئی تاہم اس دوران پارٹی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر ، سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان سمیت دیگر وکلاء کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں عمران خان نے بیرسٹر گوہرکو تحریری طور پر دو مطالبات حکومتی کمیٹی کو دینے کی ہدایت کی ، ان دومطالبات میں 9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام اور سیاسی قیدیوںکی رہائی شامل ہے ، ملاقات نہ ہونے کے علاوہ حالیہ دنوں میں عمران خان کے نام پر کئے گئے چند متنازعہ ٹویٹس نے مسائل پیدا کئے جن میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے جبکہ عمران خان نے گزشتہ روز عدالت میں وکلاء اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران اپنا پرانا موقف دہرایا ، 9مئی اور26نومبر کے واقعات کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہرایا لہذا ایسے بیانات نہیں آنے چاہئے تھے چاہے وہ تحریک انصاف سے ہوں یا حکومتی وزراء دے رہے ہوں ، مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ بیان بازی سے گریزکیا جائے ، جہاں تک اسد قیصر کا یہ کہنا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات کو ناکام بنا رہے ہیں ان کا ایک نقطہ نظر ہے جو کسی حد تک درست بھی ہوسکتا ہے لیکن اسد قیصر کو چاہیے تھا کہ اپنے بانی چیئرمین اور بعض دیگر رہنمائوں کو بھی یہ مشورہ دیتے کہ وہ متنازعہ بیانات سے گریزکریں ۔ دیکھتے ہیں آئندہ ہفتے اس حوالے سے کیا صورتحال پیدا ہوتی ہے ، 13جنوری پیر کے روز ایک اور اہم فیصلہ بھی آنے والا ہے ،190ملین پائونڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تین مرتبہ فیصلہ سنانے کی تاریخیں تبدیل کیں جس پر یہ تبصرے ہوئے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ پیرکو اڈیالہ جیل میں نیب عدالت اس ریفرنس میں فیصلہ سنا دے گی اور اس فیصلے کے مذاکرات پر اثرات مرتب ہوں گے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تحریک انصاف

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایماء پر قائم کیا جائے گا۔ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی، وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنیوالے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت تحریک انصاف کیساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔ منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جبکہ آج مولانا فضل الرحمان منصورہ لاہور میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریں اور بعدازاں دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
  • سیاسی سسپنس فلم کا اصل وارداتیا!
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل