ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کن شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں اہم پیشرفت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سال 2024ء میں 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔
یہ سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر اہم شعبوں میں ہوئی۔
اپریل 2024 میں آرامکو ایشیا نے گیس اینڈ آئل پاکستان پیٹرولیم میں 40 فیصد حصص حاصل کیے جو اس معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار تھا۔
یہ بھی پڑھیے:ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟
گزشتہ سال ڈچ مصری کمپنی کی جانب سے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک میں سرمایہ کاری سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ متوقع ہوا۔
اطالوی کمپنی کی فاطمہ رائس ملز میں 50 فیصد حصص کی سرمایہ کاری بھی ہوئی جس سے زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال قائم ہوئی۔
سوئٹزرلینڈ کی معروف کمپنی کا ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص خرید کر توانائی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی نجی کمپنی نے “شیل ” کے 77فیصد حصص خرید کر پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات خوش آ ئند ہیں جس سے پاکستان کا معیشت کے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے عالمی ساکھ بہتر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
SIFC.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی
پڑھیں:
پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔