حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی  سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے ۔

کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق

 ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی  سٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ 

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے  سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی  سکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر  بڑھنے کا امکان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے جو حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو مثالی قرار دیا اور جلد پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پاکستان میں 1,770 انسانی سمگلرز اور ان کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف حکومتِ پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کیا جائے گا، دونوں جانب سے معلومات کے تبادلے سمیت ہر ممکن تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے خلاف بھرپور قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے، سمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ دنیا کے ہر ملک کے لیے سنگین چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یورپی یونین مستقبل میں بھی غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • پاکستان سپر لیگ11 کے لئے2  نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل
  • پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق