امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا لاس اینجلس میں بچپن کا گھر جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا لاس اینجلس میں بچپن کا گھر جل کر خاکستر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
لاس اینجلس:امریکا کی سپر مڈل بیلا حدید لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ کے بعد اپنے بچپن کے مالیبُو گھر کے نقصان پر افسردہ ہیں، انہوں نے گھر کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی شہروں میں کئی زندگیاں چھین لیں، ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ آگ کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔
اس ہی آگ کی متاثرہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی ہیں، جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تباہی کے مناظر اپنے فالوورز کیساتھ شیئر کیے۔
بیلا حدید نے آگ میں لپٹے اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’بچپن کا بیڈروم۔‘
علاوہ ازیں انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’رابطے میں رہنے والوں کا شکریہ۔ اس گھر سے وابستہ یادیں، میری ماں کی محبت جو اس گھر کو تعمیر کرنے میں شامل تھی، فیملی کے لمحات، کہانیاں، دوست، محبت،۔۔۔، 3903 کاربن کینین روڈ، مجھے تمہاری یاد آئے گی۔‘
انہوں نے تحریر کیا، ’یہ احساس تباہ کن ہے، لیکن میں ان دوستوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جنہوں نے اپنے ذاتی گھر، یادگار چیزیں، یادیں، کپڑے اور اپنی زندگیاں تک کھو دی ہیں۔‘
بیلا حدید نے ایسے افراد کےلیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے اپنے گھر کھو دیے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے امید دے سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس بیلا حدید
پڑھیں:
سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا 2025 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو جدید خصوصیات اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سوزوکی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے اور بہتر فیچرز ہیں۔ ان اپڈیٹس میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم، اور ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور جدید ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کریں گی۔
نئی آلٹو 2025 ماڈل کی نمایاں خصوصیات:
پچھلے دروازے پر ایمبلم کا نیا ڈیزائن
فرنٹ سیٹ پر سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز
سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم
ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز
بیک ڈور گارنش
VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں اضافی فیچرز:
پاور ونڈوز (سامنے اور پیچھے)
پاور ونڈو سوئچ میں لائٹنگ
ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ
آٹو اپ/ڈاؤن فنکشن برائے ڈرائیور ونڈو
ABS بریکنگ سسٹم
AGS ویریئنٹ میں خصوصی اضافہ:
سائیڈ ٹرن سگنل لائٹس
قیمتوں میں نیا اضافہ:
آلٹو VXR MT: پرانی قیمت 27,07,000 روپے → نئی قیمت 28,27,000 روپے (اضافہ: 1,20,000 روپے)
آلٹو VXR AGS: پرانی قیمت 28,94,000 روپے → نئی قیمت 29,89,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)
آلٹو VXL AGS: پرانی قیمت 30,45,000 روپے → نئی قیمت 31,40,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)
سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام اپگریڈز گاڑی کی کارکردگی، آرام اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ایک جدید، محفوظ اور آرام دہ سواری کا تجربہ حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے