ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور تنازعہ کے منصفانہ حل کی وکالت کے لیے او آئی سی کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کاز کی غیر متزلزل اور اصولی حمایت پر او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، محصور آبادی تک بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کے عالمی احتساب کا مطالبہ کیا۔ حسین برہم طحہ نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کی بنیاد پر حل خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ دونوں رہنماوں نے اسلامو فوبیا میں خطرناک حد تک اضافے سمیت باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے او آئی سی کی مشترکہ ترجیحات اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تنظیم کو مسلم دنیا کے لیے زیادہ موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کا اعادہ کیا او آئی سی کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی اور عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی مانگ میں اضافے کا بھی مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے، حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی جو کاروبار دوست ماحول پیدا کریں اور برآمدات میں مسلسل بہتری لائی جا سکے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ملکی برآمدات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے نہ صرف پالیسی سازی کر رہی ہے بلکہ کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے تاکہ روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات تینوں میں توازن کے ساتھ اضافہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز، بہترین، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے خوش
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند