دمشق کی جامع مسجد اموی میں بھگدڑ سے 4افراد جاں بحق ‘ 16 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دمشق کی جامع مسجد اموی کے دروازے پر نمازیوں کا ہجوم جمع ہے
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 4افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ 5بچوں کو فریکچر اور شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ دمشق کے گورنر ماہر مروان نے بتایا کہ حکام واقعے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ذمے داروں سے جواب طلبی ہو گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد کے ایک حصے میں لنگر کا انتظام تھا اور ایک بہت بڑا ہجوم کھانے کے پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ شیف ابو عمر نامی ایک یوٹیوبر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے لیے تیاریوں کی ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل بھی قائم ہے جس کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ترک صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کی ایک اور مضبوط علامت ثابت ہوگا۔