کویت: منشیات اسمگلنگ کا بین الاقوامی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات کے حکام نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق مبینہ طور پر بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان میں سے 2عرب شہریت کے حامل ہیں، جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ملزمان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی شامل ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔ حکام نے 16 کلو گرام شبو اور 10ہزار ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے لیں جو کہ 2آگ بجھانے والے آلات کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔
اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔