کراچی : ککری گرائونڈ لیاری میں گل زمین فٹبال کلب کے میچ کے دوران کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے

کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 5ویں روز 6 میچز کھیلے گئے۔ میچز کراچی کے 3 مختلف گرائونڈز ککری گرائونڈ لیاری ، حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں منعقد ہوئے۔ میچز کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق گل زمین فٹبال کپ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ بلوچ ہوا جس میں حیدری بلوچ نے 2-1 سے جیت اپنے نام کی جبکہ دوسرا میچ بلوچ الیون بمقابلہ وہاب الیون کھیلا گیا جس میں بلوچ الیون نے 1-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ اسی طرح محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیرمیں ہونے والے میچز کے دوران پہلا میچ جام الیون بمقابلہ لال الیون ہوا جس میں جام الیون نے 4-1سے مدمقابل ٹیم کو چت کرکے جیت اپنے نام کی۔ دوسرا میچ دلبود محمدن بمقابلہ صاحبداد اسٹار ہوا جس میں دلبود نے 1-0سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ جبکہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ بسم اللہ اسپورٹس بمقابلہ جلال مراد ہوا جس میں بسم اللہ اسپورٹس نے 3-1 سے جلال مراد کو شکست دے دی۔ دوسرا میچ بلوچ مجاہد بمقابلہ اللہ داد محمدن کھیلا گیا، بلوچ مجاہد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول کا پہاڑ کھڑا کردیا جبکہ اللہ داد ٹیم کی جانب سے کوئی گول جال تک نہیں پہنچایاجاسکا۔ واضح رہے مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ تین مختلف گرائونڈز میں کھیلا جارہا ہے جس میں96ٹیموں کے 1000کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ میچز 15روز تک جاری رہیں گے اور فائنل جیتنے والوں کے لیے خوبصورت ٹرافی کے علاوہ لاکھوں کے نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپورٹس گرائونڈ میچز کے دوران ہوا جس میں

پڑھیں:

ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی


محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔

 ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا
  • وارنر بھائی اور کتنا انتظار کریں
  • ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • بلوچستان کی ترقی اور کالعدم تنظیم کے آلہ کار
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟