Jasarat News:
2025-12-13@23:16:42 GMT

حامد خان گروپ کے مبشر رحمن لاہور بار کے صدر منتخب

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور( نمائندہ جسارت) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمن نے 2 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر نصیر بھلہ 3 ہزار 736 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جوائنٹ سیکریٹری کی سیٹ پر شجاعت علی خان 3 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔لائبریری کی سیٹ پر ثمینہ کھوکھر 2 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلا نے ایوان عدل کے باہر جیت کا جشن منایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاہور بار

پڑھیں:

لاہور: جوئے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں، رواں سال 3607 قمار باز گرفتار

---فائل فوٹو 

جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں  سے 11نشستوں پرکامیابی
  • پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
  • پاکستان بار الیکشن، غیر سرکاری نتائج، پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
  • پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام
  • پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
  • پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، 2433 امیدوار الیکشن لڑینگے
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی، 2 ہزار 870 امیدوار حصہ لیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار
  • لاہور: جوئے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں، رواں سال 3607 قمار باز گرفتار