نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں ٹیچر عابد علی زرداری نے تشدد کیا ہے، جس سے معصوم بچے کی ایک آنکھ بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم واقعے کا نوٹس لیں، بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری اسکول میں بچے پر تشدد کرنے والا بااثر ٹیچر زرداری ہے، بچے پر لاتوں، مکوں کی برسات کرکے آنکھ ضائع کی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری اسکول

پڑھیں:

راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو

جڑواں شہروں میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

اس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا اور بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں، شہری گاڑی17موٹر سائیکلوں سے محروم جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں کی تعداد بڑھ گئیں

پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے
  • راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع
  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
  • شمالی وزیرستان: میر علی میں سرکاری پرائمری اسکول تباہ، سینکڑوں بچوں کا مستقبل خطرے میں
  • چارسدہ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
  • خاتون ٹیچر اور بچوں کی محنت نے چھونپڑی کو درسگاہ بنادیا