نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔
ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔
ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔
آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون اور لکڑی کا کچھ سامان باقی رہ گیا ہے جس کی مالیت 38 لاکھ ڈالر ہے۔آگ لگنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کا بنگلہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔اس بنگلے میں پانچ بیڈرُومز اور چھ باتھ روم تھے۔
ایڈوِن کاسترو کو کیلی فورنیا لاٹری آفیشلز کی جانب سے پاوربال جیک پوٹ کا ریکارڈ فاتح قرار دیا گیا تھا۔اُن کے گھر کے ساتھ سنگر ایریانا گرانڈے، اداکار ڈکوٹا جانسن اور کامیڈین جمی کمل کے گھر موجود ہیں۔خیال رہے کہ لاس انجیلس میں لگنے والی اس آگ میں اب تک کم سے کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

گلگت:

گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری کوہونگے، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کی سمری پر دستخط کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم
  • بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • کیلیفورنیا کی خاتون نے سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ۔ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • جب خاموشی محفوظ لگنے لگے!
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • بنگلہ دیش کے قومی انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا