موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور:صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔
ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔(جاری ہے)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی،حکومت کو چاہیے کی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔