کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں کھلاڑی اب ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے، جہاں ان کی نئی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے سابق کپتان اور 2019ء  میں چیمپئن بنوانے والے سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد جو 2016 کے پہلے ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اب 9 برس بعد ڈرافٹ میں شامل ہوں گے اور ممکنہ طور پر کسی نئی فرنچائز میں شامل ہوں گے۔

اسی طرح آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کنگز چھوڑنے کا اعلان کیا۔ شعیب ملک نے 2020 میں کراچی کنگز کو جوائن کیا اور 4سیزن تک ٹیم کا حصہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرنچائز کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یادگار سمجھتے ہیں اور آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پی ایس ایل10 کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ایک وسیع فہرست شامل ہے۔ سرفراز احمد اور شعیب ملک کے علاوہ پاکستان کے جو کھلاڑی اس کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں محمد نواز، عامر جمال، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان سمیت ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو لیگ کو مزید دلچسپ اور پرجوش بنانے کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شعیب ملک

پڑھیں:

ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی

لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی