لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری 2024ء ) لاہور بار انتخابات، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان کے گروپ کے حمایت یافتہ مبشر رحمان واضح برتری حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور بار کے سالانہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کے روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے مبشر رحمان نے صدر کے الیکشن میں فتح حاصل کر لی۔ صدر کے امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
                                                                                         
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف لاہور بار

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایماء پر قائم کیا جائے گا۔ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی، وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنیوالے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت تحریک انصاف کیساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔ منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جبکہ آج مولانا فضل الرحمان منصورہ لاہور میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریں اور بعدازاں دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان  
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
  • سیاسی سسپنس فلم کا اصل وارداتیا!
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل