لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے سانول خان کی میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستانی فوک میوزک کو دنیا میں نمایاں پہچان دلانے والے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فن موسیقی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی ہے۔
حال ہی امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔
2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا کہ انہیوں نے اپنے والد گلوکار عطا اللہ خان کے ساتھ بھی گانے تیار کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ والد نے جس طرح فن موسیقی میں نام بنایا کوشش ہے ان کی فن گائیکی کی میراث کو شاندار انداز میں لے کر آگے بڑھوں۔
سانول خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ وہ بہت جلد ماہ رمضان کی مناسبت سے نعت شریف بھی ریلیز کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سانول خان عیسی
پڑھیں:
عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت 55 سال کے ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر اداکار عماد عرفانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)
تصویروں میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ، خوش گوار موڈ میں ہنستے اور تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کے عکس پر مبنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بادشاہ عظمت کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں تمام شاہکار اور یادیں دینے کا شکریہ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم اس ٹی شرٹ کو نظر انداز مت کیجیے گا جو میں نے ان کی سالگرہ پر پہنی ہے۔
عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ تصویر میں نے علی عظمت کے پہلے سولو البم ’سوشل سرکس‘ سے لی ہے۔
Post Views: 1