اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی سے معاشی ترقی کا تحفظ کیا جائے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے آڈٹ امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں کہ آڈٹ کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا اور ریاستی نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، آڈٹ اداروں نے معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے، قومی اقتصادی سلامتی کے تحفظ، پوشیدہ خطرات کو اجاگر کرنے، اور انسداد بدعنوانی اور بد انتظامی سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر پر اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنا چاہیے، ایک مرکزی، متحد، جامع، مستند اور موثر آڈٹ نگرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے کوشش کرنی چاہیے، معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تحفظ کے لیے اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس سے چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے لیے نئی خدمات سر انجام دی جا سکیں۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
کراچی میں شہریوں کے لیے ٹریفک نظم و ضبط کے قیام کے لیے پاکستان میں پہلی بار فضائی ای چالان نظام متعارف کر دیا گیا۔کراچی میں ٹریفک حکام نے شہری سہولت اور قوانین کی بہتر تعمیل کے لیے ڈرون کے ذریعے ای چالان نظام شروع کر دیا ہے۔ صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ گشت کرنے والے ڈرونز نے پہلی کارروائی میں زیب النساء اسٹریٹ پر دو گاڑیوں کو پکڑا، جن پر 10،000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق اگر جرمانہ 14 روز کے اندر ادا کیا گیا تو گاڑی کے مالک کو 50 فیصد رعایت ملے گی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی نگرانی کرے گی اور جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والے شہریوں کو فوری ای چالان جاری کیا جائے گا۔یہ اقدام کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، صرف کیمروں پر انحصار کرنے کے بجائے ڈرون کی مدد سے فوری کارروائی ممکن ہوگی اور شہری اب مزید ہوشیار رہیں گے۔ای چالان کے نظام سے نہ صرف جرمانے فوری وصول ہوں گے بلکہ شہری بھی قانون کی خلاف ورزی سے پہلے خبردار ہو جائیں گے. جس سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ کے نظم و ضبط میں واضح بہتری آئے گی۔