کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر،ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ PowerOutage.
لاس اینجلس کاؤنٹی نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے ہیں جس سے کاؤنٹی میں ہوا کا معیار شدید طور پر متاثر ہوا ہے، اس سے صحت عامہ کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے پالیساڈس میں آگ نے کم از کم 82.26 مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ صرف 8 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایٹن کے علاقے میں کم از کم 55.4 مربع کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ آگ کے صرف 3فیصد پر قابو پایا گیا ہے. ہرسٹ میں متاثرہ 3.12 مربع کلومیٹر رقبے کے 70 فیصد پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ کینتھ میں کم از کم 4.25 مربع کلومیٹر کے 50 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 295 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔