لاہور: معروف اداکارہ نوال سعید نے یہ واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے شادی کا فیصلہ اپنے خاندان پر چھوڑ دیا ہے۔

نوال سعید نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام  ’زبردست‘ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہوئی اور ان کے والد موسیقی کے شوقین تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے بھی ابتدائی طور پر گلوکاری اور موسیقی کی تربیت لی۔ تاہم، وہ اس شعبے کو جاری نہ رکھ سکیں۔

نوال نے کہا کہ موسیقی کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے ایک ایجنسی میں آڈیشن دیا اور منتخب ہونے کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

پروگرام کے دوران نوال نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ ایک رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اور ان کے ساتھی اداکار کے درمیان محبت کا جذبہ پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم، اس کے بعد انہوں نے اس اداکار سے نہ تو دوبارہ رابطہ کیا اور نہ ہی دوبارہ اس کے ساتھ کام کیا۔ نوال نے اس اداکار کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

نوال سعید نے شادی کے حوالے سے کہا کہ فی الحال ان کا اس بارے میں کوئی ارادہ نہیں اور وہ اپنے کیریئر اور غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی سے خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ شادی کا فیصلہ کریں گی تو اپنے مداحوں اور عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

نوال کا کہنا تھا: "شادی کا فیصلہ میں نے اپنے اہل خانہ پر چھوڑا ہے اور اس وقت میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔”

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: شادی کا فیصلہ نوال سعید انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • ایک قدامت پسند اور غیر روایتی پوپ کا انتقال
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا  
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • اُروشی روٹیلا کی مندر سے متعلق بیان پر وضاحت، قانونی کارروائی کی دھمکی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  •    دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا