لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاں

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی کے باعث یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت فاسٹ باؤلرز محمد عباس، میر حمزہ، اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد علی اور کاشف علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کاشف علی پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی انجری کے باعث سابق انڈر 19 اور شاہین کپتان روہیل نذیر کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ہوگا۔

کپتان: شان مسعود نائب کپتان: سعود شکیل بابر اعظم امام الحق کامران غلام کاشف علی خرم شہزاد محمد علی محمد ہریرہ محمد رضوان نعمان علی روہیل نذیر ساجد خان سلمان علی آغا ابرار احمد

یاد رہے محمد عباس کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد اسکواڈ سے آرام دیا گیا، انہوں نے حالیہ سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان