اسلام آباد: ساڑھے 4 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم شہر پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پر پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا، پیرس سے پی آئی اے پرواز پی کے 750 صبح آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پروازوں کی بحالی پر مسافروں کا خوشی کا اظہار کیا۔
32 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور صبح 7 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پرواز سے 312 مسافروں اور کریو اسلام آباد پہنچا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔
مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دوبارہ براہ راست فلائٹ کی سہولت میسر آئی ہے،
چار سال بعد خوش آئند آغاز پر مسافروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مسافروں نے ردعمل میں کہا کہ پی آئی اے کی یہ بحالی قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بہتر کرنے اور یورپ میں اپنی سروسز کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پی ا ئی اے

پڑھیں:

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی