بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔

ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حل کریں گے، نجی شعبہ دوستی یاری میں کوئی کام نہیں کرے گا، سندھ حکومت کو وِن وِن سچویشن دینا ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا، خود گاڑی چلائی

کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ  سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کے فیز ون کے افتتاح کی تقریب آج رکھی، فخر سے کہتا ہوں تین نسلوں سے کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،  شہید بھٹو نے کراچی کے انفرااسٹراکچر بنانے اور روزگار دلوانے میں انقلابی کام کیے، جب بھی شہید محترمہ کو حکومت ملی کراچی پر توجہ دی، محترمہ بےنظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ مصطفیٰ کمال سے پوچھیں جتنے وسائل صدر زرداری نےکراچی کو دیے کسی اور نے نہیں دیے، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس ٹول کے چارجز 100 روپے ہیں آج میں نے خود ادا کیے، امید ہے ٹول کے چارجز 100 روپے سے نہیں بڑھائےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، قائم علی شاہ کے دور سے ہے، اپنی حکومت کو کہتا ہوں کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر توجہ دیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گرین انرجی پارک بنانے چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم انتہا پسندی اور انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، آئیں مل کر محنت کرتے ہیں اور کراچی کی ترقی کا بندوبست کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس وے کراچی میں کا افتتاح نے کہا کہ کہ کراچی بھٹو نے

پڑھیں:

شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 

  اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں   مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں سے بھی بلوچستان میں سڑکیں بنا سکتی تھی۔رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں 8 واں موٹر وے بنایا، لیکن سندھ اور بلوچستان میں بنانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس نے اب تک جتنے بھی موٹر وے بنائے تو اس کے لیے لیوی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن بلوچستان میں موٹر وے بنانے کے لیے لیوی لگانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کا بہانا بنایاگیا ہے اس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حکومت بلوچستان کے لیے سنجیدہ ہوتی تو رہنما وہاں مسائل حل کرنے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کبھی بھی مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کینال ایشو پر کہا کہ یہ معاملہ ٹیکنیکل سے زیادہ اعتماد کا بن گیا ہے۔ فریقین میں اعتماد کا فقدان ہے کہ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہ لے لے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ چولستان میں فارمنگ کے لیے سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا جب کہ سندھ کو خدشہ ہے کہ سیلاب ہر سال تو نہیں آتا، اس لیے ان کا پانی کاٹا جائے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا ہے تو پی پی کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل
  • ’طعنہ دینے ہمارے ووٹوں سے ہی صد بنے‘بلاول بھٹو کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا اللہ کا ردعمل
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی 
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر