عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔
ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں ہمیں کچھ نہ دیں، وفاق آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم دے،ہر گھر میں ڈاکٹر عبد القدیر پیدا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔