میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے 5، 10 سال میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پچھلے 5، 10 سال میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو ایاز پلیجو نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کی وجہ سے سندھ برباد ہو رہا ہے، سندھ میں تباہی ہے، آپ بیٹھے ہیں تو کارونجھر بک گیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب آپ کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑ رہی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رکن احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ احسن اقبال کہہ رہے تھے کوئی صوبہ کسی کا پانی نہیں چھین سکتا، احسن اقبال صاحب سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذارش کر رہا ہوں کہ باز آ جائیں، سندھ کو بنجر نہ بنائیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں، ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس نہج پر نہ لے جائیں کہ جہاں لوگ آخری قدم اٹھانے کا سوچیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقدمات کیوجہ سے فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہوسکتی، پی ٹی اے
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف
  • کینالز منصوبہ،صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف
  • پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • کوئی کتنا ہی ناراض ہو انصاف دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے، آغا رفیق
  • جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے